کاگواڑ سے بی جےپی کے ایم ایل اے راجو کاگے،ان کےبھائی اورکنبے کے چار
اراکین کو کانگریس کے کارکن وویک شیٹی کے ساتھ بری طرح سے مارپیٹ کرنےکے
الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس
سپرنٹنڈنٹ روی کانتھ گوڑے نے کہا کہ کاگے کا کنبہ مسٹر شیٹی کے ساتھ مارپیٹ کرنےکے بعد سے فرار تھا۔ان کی تلاش کےلئے چار خصوصی ٹیمیں بنائی گئیں اور مہاراشٹر پولیس کی مدد سے انہیں پکڑ لیا گیا ہے۔